جیکب آباد،ٹرک اور ٹریکٹر میں تصادم کے نتیجہ میں 2افراد جاں بحق

جیکب آباد (ڈیلی گرین گوادر) جیکب آباد میں ٹرک اور ٹریکٹر میں تصادم کے نتیجہ میں 2افراد جاں بحق، 3زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے اے سیکشن تھانہ کی حدود باگڑ موڑ کے مقام پر ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور 3افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرک میں تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں دو افراد داود پہوڑ اور مختیار پہوڑ جاں بحق ہوگئے جبکہ صوبو خان، شاہنواز اور علی حسن شدید زخمی ہوگئے۔پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرک کو اپنی تحویل میں لیکر ڈرائیور کو حراست میں لیا ہے، دوسری جانب پہوڑ برادری نے ٹھل کے رہبر چوک پر حادثے میں فوت ہونے والے نوجوانوں کی لاشیں رکھ کر اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعریبازی کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسپتال عملے کی عدم موجودگی کے باعث ہمارے زخمی نوجوان فوت ہوئے ہیں اسپتال میں ایمرجنسی میں آنے والوں کے لیے کوئی سہولت میسر نہیں انہوں نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے