بنی کریم ؐکے ارشادات پرعمل کرکے ہی ہم دنیا کوامن دیکرایک پرامن ترقی یافتہ اورخوشحال قوم بن سکتے ہیں، سردار محمد یعقوب ناصر
لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارہ ربیع الاول کو ہمارے پیارے نبی کی ولادت با سعادت کا دن ہے آقا دو جہان کی دنیا میں آمد سے دنیا سے جہالت تاریکی اور ظلم کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوا اور انکی آمد سے انسانوں کو غلامی سے آزادی ملی اور ہم ایک اللہ کے بندے اور غلام بنے انہوں نے کہا کہ حضور پورے انسانوں کیلئے ایک رحمت بن کر تشر یف لائے انکی بدولت ہم ایک اللہ کے بندے بن گئے ہمیں بنی کریم کے اسوہ حسنہ پر چل کر ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیاب ہوسکتے ہیں انکی تشریک آوری ہمارے لیئے ایک عظیم نعمت سے کم نہیں انکا وجود نہ ہوتا تو اللہ پاک اس دنیا کو ہی نہ پیدا کرتے انکے تعلیمات پر عمل پیرا ہوئے بغیر ہم دنیا و آخرت میں سرخرو نہیں ہوسکتے ہمیں بھا ئی چارے کا درس کا دیا او اور ہمیں ایک دوسرے کا بھائی بن کر رہنے کی تلقین کی ہمیں نبی کریم کی سیرت پر من وعن عمل کرنے اشد ضرورت ہے آج امت مسلمہ دنیا میں بھکری اور ایک دوسرے کے دشمن بن گئے ہیں فساد بربادی عام ہوچکی ہے جسکا سبب ہم نے اپنے نبی کے راستے کو چھوڑ دیا ہے اور ہم مغرب کی تقلید میں لگ گئے ہیں اسلام کے افکار پر اگر آج بھی ہم نے عمل کرنا شروع کیا تو مسلمان پوری دنیا میں غالب آسکتے ہیں ہمیں دینی وفنی تعلیم کے حصول پر خصوصی توجہ دینی ہوگی اور امن و سلامتی کے فلسفے پر عمل اور اسے عام کرنے کی ضرورت ہے آج کفر نے دنیا کے اس عظیم ہستی کے رواستے کو چن لر وہ آج دنیا پر حکمرانی کررہے ہیں اور ہم انکی غلامی میں لگ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ بنی کریم کے ارشادات پر عمل کر کے ہی ہم دنیا کو امن دیکر ایک پر امن ترقی یافتہ اور خوشحال قوم بن سکتے ہیں آقا دو جہان کے سنت پر عمل کرکے ہم اپنے رب کو راضی کرسکتے ہیں اور آخرت بھی سنوار سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جبتک اللہ تعالٰی اور اسکے پیارے نبی کے بتائے گئے فرمودات پر عمل نہیں کیا جائیگا مسلمان دنیا میں ہر جگہ زلیل وخوار ہی رہے گے انہوں نے کہا کہ ہمیں ننماز زکواۃ روزہ حج کے ادائیگی کے ساتھ دیگر عبادات و معاملات پر بھی عمل پیرا ہونا ہگا