بلو چستان کے 3 اضلا ع سے ڈینگی کے مزید 36 کیسز رپورٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلو چستان کے 3اضلا ع سے ڈینگی کے مزید36کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت بلوچستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز لسبیلہ سے21،کیچ سے13، گوادر سے2ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طور پر رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد3921ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے میں ایک ہفتے کے دوران322افراد ڈینگی سے متاثرہ ہو ئے ہیں جن میں 208کا تعلق لسبیلہ، 95کا کیچ، 16کا گوادر جبکہ 3افراد کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جا تا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے