بلوچستان میں وبائی امراض پھیلنے کا سلسلہ جا ری، 5570 کیسزرپورٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں وبائی امراض پھیلنے کا سلسلہ جا ری،مختلف بیما روں کے مزید 5570کیسز رپورٹ۔ محکمہ صحت بلو چستان کے جا ری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے بلو چستان کے سیلاب سے متاثرہ علا قوں نصیرآباد، جعفرآباد، صحبت پور، جھل مگسی، سبی،کچھی میں ملیریا کے1968، سانس کے امراض کے730، جلد کے امراض کے372، اسہال کے438، ہیضہ کے498،ٹائیفائیڈکے110، آنکھوں کے انفکیشن کے69،یر قان کے 04جبکہ بلڈ پر یشر، شوگر سمیت دیگر امراض کے1381کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے سیلا ب متاثرہ علا قوں میں 14میڈیکل کیمپس لگائے گئے جن میں 5570افراد کو طبی سہو لیات فراہم کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف امراض کے45ہزار 8سو 79 کیسز رپورٹ ہو ئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے