امید ہے10 اکتوبر کو لانگ مارچ کی تاریخ کا بگل بج جائے گا،شیخ رشید

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امید ہے10 اکتوبر کو لانگ مارچ کی تاریخ کا بگل بج جائے گاسابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مہنگائی مزید30 فیصد بڑھ گئی ۔ آڈیو ویڈیو لیک اور سائیفر غریب کا مسئلہ نہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ امید ہے10 اکتوبر کو لانگ مارچ کی تاریخ کا بگل بج جائے گا،پھر راج کرے گی خلق خدا۔ان کا کہنا ہے کہ سیاست کا تناؤ اور ٹکراؤ کسی طرف بھی جاسکتا ہے۔حکومت ضمنی الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔ سائیفر حقیقت تھا اس لیےقومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں لایاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے