اب تک رانا ثنااللہ کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی،ہاشم ڈوگر
لاہور(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف وارنٹ گرفتاری کے عدالتی حکم کے تناظر میں کہا ہے کہ ہم نےاب تک کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی اور قانون کا راستہ اپنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے ماضی میں پیش آنے والے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمارے خلاف کارروائی کی اور ہمارے گھرمیں گھسے۔ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ پنجاب حکومت گرانے کی خبریں بیوروکریسی کوڈرانے کیلیے چلائی جاتی ہیں، پنجاب حکومت کےجانےکی خبریں محض افواہیں ہیں۔
صوبائی وزیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ مریم نوازکولانگ مارچ کی دعوت ہے ان کو سیکیورٹی فراہم کریں گے۔علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کوجن لوگوں نےماضی میں چھوڑا ان کا تماشا دنیا نے دیکھا۔ انہوں نے اس امر کی تردید کی کہ عمران خان کی سی سی پی اوسےکوئی ملاقات ہوئی ہے۔
صوبائی وزیرداخلہ پنجاب نے کہا کہ عمران خان نے نہ ملاقات کی اورنہ گرفتاریوں کی بات کی، سیاسی تناؤایک صورت کم کیا جاسکتا ہے، بیٹھیں اور شفاف الیکشن کی بات کریں۔انہوں نے کہا کہ پُرامن احتجاج ہماراحق ہے، ہم پنجاب پولیس لےکرچڑھائی نہیں کرنےلگے، عوام پُرامن احتجاج کےلیےجوق درجوق نکلیں گے، شفاف الیکشن کی بات کریں توہی ان سےبات ہوسکتی ہے۔