کسٹمز حکام کی مختلف کاروائیوں میں 5کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کسٹمز حکام کی مختلف کاروائیوں میں 5کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد کر لیا گیا۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق کسٹم فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے دالبندین میں کاروائی کر تے ہوئے دوران تلاشی مسافر کوچ سے مردانہ اور زنانہ کپڑا، ٹائرز، اور خشخاش بر آمد کر کے قبضے میں لے لیا۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق کسٹم فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے رکھنی میں کاروائی کے دوران اندرون ملک اسمگل کیا جانے والا سامان میں بڑے مقدار میں غیر ملکی پلاسٹک کی بوریاں برآمد کر کے قبضے میں لے لیں۔واضح رہے کہ رکھنی کے مقام پر اسی ہفتے کے دوران یہ دوسری بڑی کاروائی تھی۔ترجمان کے مطابق مختلف کاروائی میں بر آمد شدہ سامان کی مالیت 5کروڑ روپے بنتی ہے، مزید کاروائی جا ری ہے۔