وزیر اعظم کا مشکوہوں جنہوں نے سیلاب کے دوران بلو چستان کا دورہ کر کے ہماری ہمت افزائی کی،محمد اسلم بھوتانی

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب نے ملک بھر میں تباہی مچائی ہے لسبیلہ گوادر سمیت بلو چستان کے مختلف اضلاع شدید متاثرہوئے ہیں، وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے تمام علاقوں کا دورہ کیا اور ہماری ہمت افزائی کی۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیا ل کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا ہے کہ دو بار وزیراعظم کا لسبیلہ کا دورہ تھا لیکن موسم کی خراب کی وجہ سے کینسل ہوگیا جس طرح وزیراعظم پاکستان کاسیلاب کے دوران ہمارے ساتھ کردار رہا ہے ہم شکر گزار ہیں مختلف فلاحی اداروں NGOs نے بھی ہماری بہترین طریقے سے مدد کی اور پاک آرمی، ایف سی، پاکستان کوسٹ گارڈز نے سیلاب متاثرین کی مدد میں کوئی کثر نہ چھوڑی جس کے ہم انتہائی شکر گزار ہیں اور ہمارے کورکمانڈر نے ہماری بحالی کے لئے اور سیلاب ذرگان کے مسائل کے لیے آئے اور ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوگئے جس پر افسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چائنہ ہمارا دوست ہے اور ہمارے اچھے برے وقت میں کام آتا ہے لیکن چائنیز کمپنی ہماری استحصالی قوت کی ریشہ دوانیوں کے تحت پاکستان نہیں آئے چین سے ہمیں کوئی گلہ نہیں ہے لیکن چین کے آجون ماجون کمپنیاں آئی ہیں۔ انہوں نے تباہی مچا دی ہیں خاص کر میرے حلقہ انتخاب وہ کمپنیاں ہمارے سمندروں کو تباہ کررہی ہیں جس سے ہمارے لسبیلہ کے ماہیگروں کا کاروبار تباہ ہورہا ہے اور انہوں نے سیلاب کے دوران بھی ہماری کوئی مدد نہیں کی وہ کمپنیاں ہم سے بات کرنے کو تیار نہیں ہے اور انہیں یہ ہی ناز ہے کہ ہمارے پیچھے چائنہ لگا ہوا ہے تو ہم کسی کے جواب دہ نہیں ہے پاکستانی فوج ان کی سیکورٹی کرتی ہے جو کہ ایک معاہدے کے تحت ہیں اور انہیں اس بات کا غرور ہے کہ ہمیں کوئی کچھ نہیں کر سکتا کیونکہ ہماری مدد کے لئے فوج کھڑی ہے میں نے خود ان کی قیادت سے بات کی ہے اور ان کو فوٹوز اور وڈیوز بھی بیجی ہیں میں نے ان کو بتایا ہے کہ یہ ارسال کررہے ہیں گڈانی میں کوئلے کے ذخائر جمع کئے اور ہماری سڑکیں توڑ دی ہیں ان کی حبکو میں ایک ایسا مغرور مینجر طارق ہیں جس کے پاس کوئی جاتا ہی نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے