ق لیگ اور تحریک انصاف میں اختلاف،وزیر معدنیات کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) تحریک انصاف اور ق لیگ میں اختلاف شدت اختیار کرگئے ہیں اور اب وزیراعلیٰ پنجاب سے اختلاف پر صوبائی وزیر معدنیات نے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پرویز الہٰی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے فوری بعد سے ہی تحریک انصاف اور ق لیگ میں اختلافات کی خبریں گردش کررہی تھیں اور ہر گزرتے دن کے بعد یہ اختلاف شدت اختیار کررہے ہیں۔

تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے متعدد بار عمران خان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، جس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلم اقبال کو اپنے ارکان کے مسائل حل کرنے کی ڈیوٹی سونپی تھی۔دوسری طرف خود اسلم اقبال اور پرویز الہیٰ کے مابین اختلاف چل رہے ہیں، جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ تحریک انصاف کے وزیر اسلم اقبال 90 شاہراہ پر واقع اپنے وزیراعلیٰ ہاوس میں بیٹھ کر افسران کو احکامات جاری کرتے ہیں، جب کہ 8 کلب آفس سے مونس الہٰی بیورو کریسی پر زور ڈالتے ہیں، جس کی وجہ سے افسران تذبذب کا شکار ہیں۔

اب خبر ہے کہ وزیر معدنیات پنجاب لطیف نذر گجر نے وزارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے، اور انہوں نے خود بھی اس حوالے تصدیق کی ہے۔صبوئی وزیر لطیف نذر کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی فیصل آباد کے ترقیاتی منصوبوں منظور نہیں کررہے، اور ہماری ایک نہیں سنی جارہی۔لطیف نذر کا کہنا تھا کہ ایک دو روز میں وزارت چھوڑ دوں گا، میں اپنے حلقے کو وقت نہیں دے پارہا، اب حلقے کو وقت دینا چاہتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے