سارہ انعام قتل کیس، شاہ نواز کی والدہ کی عبوری ضمانت میں 19 اکتوبر تک توسیع
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) سارہ انعام قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہ نواز کی والدہ کی عبوری ضمانت میں 19 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔
ملزم کی والدہ ثمینہ شاہ اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئی۔ ایڈیشل سیشن جج شیخ سہیل کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ ایڈیشل سیشن جج شیخ سہیل اپنے والد کی وفات کی وجہ سے چھٹی پر ہیں۔ کیس کی مزید سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کی گئی۔عدالت نے آج مدعی کے وکیل راؤ عبد الرحیم سے دلائل طلب کر رکھے تھے۔