اسسٹنٹ کمشنر سبی کی سر براہی میں لیویز فورس کی کامیاب کاروائی،خلع یافتہ لڑکی کو باز یاب کرلیا گیا

سبی (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سبی علی شاہ عباسی کی سر براہی میں لیویز فورس کی کامیاب کاروائی،خلع یافتہ لڑکی کو باز یاب کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ نے حکم جاری کیا تھا کہ مسماۃ (ث)جس نے اپنے شوہر عابد سے فیملی جج کے توسط سے خلع لیا تھا تاہم وہ اپنے سابق شوہر کے تحویل میں تھی لڑکی کی والد محمد لقمان نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت عالیہ نے لڑکی بازیاب کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کیا بعدازان اسسٹنٹ کمشنر سبی علی شاہ عباسی کی سر براہی میں لیویز فورس کے رسالدار محمد عارف مری،رسالدار عبدالوحید گرانی،نائب رسالدار ریاض الہیٰ اور لیویز کی بھاری نفری لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ لڑکی کے سابق شوہر عابد کے گھر واقع مل کوزمین میں چھاپہ مار کر لڑکی کو بحفاظت باز یاب کر لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے