12ربیع الاول کے دن جلوس کی برآمدگی اور اختتام کا مذکورہ وقت اور شرکاء کے منتشر ہونے تک کی ہر پہلو پر پلان تیا ر کرنے کی ضرورت ہے،عبدالخالق شیخ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے اپنی زیر صدارت اجلا س میں 12ربیع الاول کے سیکورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات دیں کہ 12ربیع الاول کے جلو س کی سیکورٹی پلان کو فول پروف بناتے ہوئے جلوس کی مختلف دستوں کے منتظمین اور گاڑیوں وموٹرسائیکلوں کی سیکورٹی پاسز کا اجراء یقینی بنایا جائے 12ربیع الاول کے دن جلوس کی برآمدگی اور اختتام کا مذکورہ وقت اور شرکاء کے منتشر ہونے تک کی ہر پہلو پر پلان تیا ر کرنے کی ضرورت ہے۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ اظفر مہیسر نے بتایا کہ 12ربیع الاول کے جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہو گا پولیس اور دیگرسیکورٹی اداروں کے جوانوں کے ساتھ ساتھ جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا ئیگی اور سادہ لباس میں بھی اہلکارتعینات ہونگے جبکہ ٹریفک پولیس کو ہدا یت کی گئی ہے کہ وہ 12ربیع الا ول کے جلوس کے موقع پر ٹریفک کے نظام کو رواں رکھنے کے لئے متبادل انتظاما ت کریں ٹریفک پولیس نے ابتدائی پلان بھی جاری کر دیا ہے۔ جلوس کی سیکورٹی میں فرنٹیئر کور، آر آر جی، اے ٹی ایف تعینا ت ہونگے جبکہ شہر میں اچانک چیکنگ، موبائل گشت اور سیکورٹی بہتر کرنے کے علاوہ شہر کے خارجی اور داخلی راستوں پر سیکورٹی انتظاما ت کو مزید سخت کر دیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ کا لے شیشوں، بغیر کاغذات اور بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹریفک پولیس کے علا وہ تھانوں کی سطح پر بھی سختی سے چیکنگ جاری ہے آئی جی پولیس نے اس امر کا اظہار کیا کہ مذہبی تہواروں کے علاوہ عام حالات میں بھی شہری اور تما م مکاتب فکر کے علما ء کرام امن و امان کی بہتری کے لئے کوشاں ر ہیں آس پا س رہنے والے اورآنے جانے مشکوک افراد و اشیاء پر نظر رکھتے ہوئے ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کوبر وقت مطلع کریں آئی جی نے ہدایت کی کہ جلوس کے روٹس پر متبادل راستوں سے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے وارڈنز اور اہلکاروں کی اضافی نفری بھی تعینات کی جائے۔ ڈیٹا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے کیمروں کی مدد سے 12ربیع الاول تقریبات کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ یقینی بنایا جائے اور ایمر جنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اضافی نفری کو اسٹینڈ بائی رکھا جائے۔ علا وہ ازیں ڈی آئی جی کوئٹہ نے ایک اور بریفنگ کے دوران کہا کہ پولیس کے مدد گار 15-فورس کو بھی از سرنو جدیدکار بناتے ہوئے ایک مرتبہ پھر نئے جوش اور ولولے سے عوام کی خدمت کیلئے تیار کیا جارہا ہے جس کابضابطہ اجراء آئی جی پولیس بلوچستان جلد کرینگے۔ اس طرح پولیس شہری کی مددکیلئے چند منٹو میں پہنچ جائے گی۔پہلے صر ف چھ اضلاع میں مدد گار 15کا نظام موجود تھا جسے مزید اضلاع تک پھلایا جائے گا 15سسٹم کومزید جدید اور کمپیوٹرائزیشن کی اس مشن کی تکمیل کیلئے بلوچستان کی تقریباًتمام اضلاع میں موجود تھانوں میں آئی ٹی انفراسٹریکچر کے اصول کو یقینی بنایا جارہا ہے۔آئی جی پولیس بلوچستان نے احکامات جاری کیں کہ مدد گار 15کے ریسپانس ٹائم کوکم سے کم کرکے صرف ساتھ (7)منٹ تک لایا جائے تاکہ عوام میں پولیس کی جانب سے فراہم کئے جانے والے احسا س تحفظ کو مزید تقویت ملے۔ آئی جی بلوچستان نے مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مدد گار 15کو ترجیحی بنیادوں پر ڈیٹا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے منسلک کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہمدد گار 15میں جوان خون کی نفری کو بڑھایا جائے اور ساتھ ساتھ اسے مزید ڈیجیٹائز بناتے ہوئے مذکورہ فورس کو لوجسٹک سپورٹ دیں گے اور فورس کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے فلیٹ میں اضافے کا بھی فیصلہ کیا گیا تاکہ مدد گار 15فورس صیح معنوں میں ایک کوئیک ریسپانس فورس کا کردار ادا کرسکے اور عوام کو یہ تبدیلی بھی جلد نظر آئیگی۔