کسی بھی معاشرے کیلئے انسانی وسائل کی ترقی کلیدی اہمیت رکھتی ہے،قائمقام گورنر بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے کیلئے انسانی وسائل کی ترقی کلیدی اہمیت رکھتی ہے،بلوچستان کی سرزمین قیمتی معدنیات اور بہترین پھل پیدا کرتی ہے اگر ہمارا معاشرہ ذہین اور دور اندیش انسان بھی پیدا بھی پیدا کرنا شروع کر دیں تو ہمیں ترقی کی نئی منازل طے کرنے سے کوئی بھی نہیں روک سکتا،انہوں نے صوبے بھر میں ایف ایس سی اور میٹرک کے امتحانات میں پوزیشن لینے والے بلوچستان ریزیڈنشل کالج کے طلباء پر زور دیا کہ وہ مزید محنت کریں اور اپنے ملک وصوبے کا نام روشن کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی آر سی کالج ژوب کے پرنسپل پروفیسر محمد اقبال حسن کی قیادت میں پوزیشن ہولڈرز وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. پوزیشن ہولڈرز میں محمد کامل خان، محمد زاہد خان اور عبدالغفور شامل ہیں. اس موقع پر قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا کہ یہ بات لائقِ تحسین ہے کہ بلوچستان ریزیڈنشل کالج ژوب نے نہایت قلیل مدت میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور صوبہ میں ان کے طلباء نے نمایاں پوزیشنز حاصل کیے جس کا کریڈٹ پرنسپل بی آر سی ژوب اور ان کی پوری ٹیم کو جاتا ہے. انہوں نے کہا کہ یہ مقابلہ کا دور ہے اور نئے عہد کے مطابق جسمانی طاقت کی بجائے ذہنی طاقت کو ترجیح حاصل ہو چکی ہے لہٰذا نوجوانوں کو علم کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجیکل مہارت کو اختیار کریں. انہوں نے کہا کہ شعبہ علم سے تعلق رکھنے والے اور معاشرے کو فکری رہنمائی فراہم کرنے افراد کو خصوصی اہمیت اور احترام دینا چاہیے. آخر میں قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے بلوچستان ریزیڈنشل کالج ژوب کے ایف ایس سی اور میٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے طلباء کو کتابوں کے تحائف دیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے