ڈپٹی کمشنرجھل مگسی فلائیٹ لیفٹیننٹ یاسرحسین کی زیرصدارت اجلاس منعقد

جھل مگسی (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائیٹ لیفٹیننٹ یاسر حسین کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ھوا جس میں تحصیلدار گنداواہ ہادی بخش پہوڑ تحصیلدار جھل مگسی ارباب حسین مگسی کے علاوہ پٹواریوں و ریونیو اسٹاف نے شرکت کی اجلاس میں تحصیلداران نے ضلع میں کینال سسٹم لینڈ ریکارڈ و عشر کے متعلق اور حالیہ طوفانی بارشوں سے پیدا ھونے والی صورتحال اور خاص کر سرکاری دفاترز کی عمارتوں کو پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جبکہ اجلاس میں صدر قانون گو کی عدم موجودگی کا بھی زکر کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی یاسر حسین نے صدر قانون گو کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کے احکامات جاری کئے اور تمام ریونیو ریکارڈ وارابندی گوشوارے جلد از جلد مکمل کرکے دفتر ہزہ میں جمع کرانے کی ہدایت کی اور کہاکہ تمام آفیسران و اہلکار اپنے فرائض منصبی سرانجام دہی خلوص دل سے ادا کریں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی جس کے ذمہ جو زمداری عائد کی گئی ہے وہ اسے صحیح معنوں میں سرانجام دے فرائض کی ادائیگی میں غفلت ناقابل برداشت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے