پا کستان اور ایران کے ما بین تجا رتی اہداف کا حصول دونوں مما لک کے صنعت و تجا رت سے وابستہ افراد کے با ہمی تعاون کے بغیر ممکن نہیں،حسن درویش وند

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند نے کہا ہے کہ پاکستان اورایران کے درمیان قدیم دوستی ہے اور دونوں برادر اسلامی ممالک ہیں پا کستان اور ایران کے ما بین تجا رتی اہداف کا حصول دونوں مما لک کے صنعت و تجا رت سے وابستہ افراد کے با ہمی تعاون کے بغیر ممکن نہیں، ہما ری کو شش ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تجا رتی تعلقات کو مزیدمستحکم کیا جا ئے اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہیں،ایران پاکستان برادر اسلامی ہمسایہ ممالک ہیں اور دونوں ممالک کی قدیم دوستی ہے۔یہ بات انہوں نے پاک ایران مشترکہ چیمبر کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاک ایران مشترکہ چیمبر کے پیٹرن انچیف جمعہ خان،چیئرمین ولی محمد، نومنتخب صدر حمد اللہ ترین،سنیئرنائب صدر سید متین آغا،نائب صدر اسد نورزئی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔حسن درویش وندنے کہا کہ قانونی تجارت ہی دونوں ممالک کیمعاشی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکتی ہے کاروباری برادری کو چاہے کہ وہ قانونی تجارت کریں انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔انہوں نے پاک ایران مشترکہ چیمبر کی نئی کابینہ سے ملا قات پر خوشی کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران پا کستان کے ساتھ مقرر کر دہ تجا رتی اہداف کا حصول چا ہتا ہے اس سلسلے میں دو نوں مما لک کے بزنس چیمبر ز،صنعت و تجا رت سے وابستہ افراد کا با ہمی تعاون از حد ضروری ہے کیو نکہ اس کے بغیر تجا رتی اہداف کا حصول محض ایک خواب ہی ہو گا،ہما ری کو شش ہے کہ دونوں برا در اسلامی ہمسا ئیہ مما لک کے درمیان تجا رتی تعلقات مزید مستحکم ہو اس سلسلے میں ایرانی حکومت ہر ممکن تعاون کے لئے ہمہ وقت تیار ہے بزنس کمیونٹی کو اگر ایران میں کسی بھی قسم کی کوئی مشکل ھائل ہو تو فورا براہ راست مجھ سے رابطہ کریں ازالہ کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے