نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنربھی سیکھیں تا کہ انہیں مستقبل میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، نواب محمد خان شاہوانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سابق صوبائی وزیر اور چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی نے کہا ہے کہ نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر بھی سیکھیں تا کہ انہیں مستقبل میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر سرکی روڈ کوئٹہ کے دورے کے موقع پر اساتذہ و طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر انکے ہمراہ قبائلی رہنما میر پسند خان شاہوانی اور میر خضر حیات شاہوانی بھی موجود تھے۔اس موقع پر پرنسپل شعیب انور شیرازی نے انہیں مختلف شعبوں سے متعلق بریفنگ دی۔سابق وزیر نواب محمد خان شاہوانی نے کہا کہ موجودہ صدی تعلیم کیساتھ ساتھ ہنر کی ہے نوجوان مختلف ہنر سیکھ کر ملک و صوبے کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں،انہوں نے اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔