غیرحاضراساتذہ کی تنخواؤں سے کٹوتی کویقینی بنایا جائے، عائشہ زہری

نصیرآباد(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر نصیر آباد عائشہ زہری کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حفیظ اللہ کھوسہ عابد علی رند مولابخش جمالی قطر چیرٹی کے محمد سردار قریشی عطا ء اللہ ساسولی بختیار احمد مری سمیت دیگر شریک تھے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد عائشہ زہری نے کہا کہ سیلاب کے بعد اسکولوں کو فعال کرنا انتظامیہ کے لئے ایک کڑا چیلنج ہے مگر محکمہ ایجو کیشن کے ساتھ مل کر ضلعی انتظامیہ تمام چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی تاکہ بچوں کو جلد از جلد تعلیمی ماحول میں دوبارہ راغب کیا جا سکے اور انہوں نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن کے آفیسران اور اساتذہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تعلیمی ماحول میں مزیر بہتری کے لیئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں جن علاقوں سے سیلابی پانی نکل چکا ہے وہاں پر جلد از جلد علم کی شمع کو مزید روشن کیا جائے تاکہ علاقے سے جہالت کا اندھیرا ختم ہو سکے عائشہ زہری نے کہا کہ اسکولوں میں بیت الخلاء اور آبنوشی کی سہولیات کی فراہمی کے لیئے بھی اقدامات کیئے جائیں تاکہ تعلیم کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا اساتذہ نیک نیتی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں تاکہ نئی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر سکیں غیر حاضر اساتذہ کسی صورت برداشت نہیں کیئے جا سکیں گے غیر حاضر اساتذہ کی تنخواؤں سے کٹوتی کو یقینی بنایا جائے اور انہیں وضاحتی نوٹسز بھی جاری کیئے جائیں اس قسم کے فیصلے تعلیم کے روجھان میں اضافے کے لیئے کیئے جا رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے