صوبے میں پولیو کے قطرے نہ پلانے والو ں کی تعدادمیں کمی آئی ہے،سید زاہد شاہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایمرجنسی آپریشن سینٹربلوچستان کے کوارڈی نیٹرسید زاہد شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان سے پولیو کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے صوبے میں پولیو کے قطرے نہ پلانے والو ں کی تعدادمیں کمی آئی ہے علماء کرام اور دیگر مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ملکر صوبے میں کام کررہے ہیں جلدہی بلوچستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کرنے والے یونیسف کے نمائندے عبداللہ فادل سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ملاقات میں صوبے میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔سید زاہد شاہ نے کہا کہ رواں سال بلوچستان میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہے جو نیک شگون ہے تاہم افغانستان اور پاکستان کے دوسرے صوبوں میں یہ وائرس موجود ہونے کی وجہ سے بلوچستان ہائی رسک ایریا میں شامل ہے ہماری پوری کوشش ہے کہ بلوچستان سے جلد از جلدپولیو کا خاتمہ ممکن بنایا جائے اس کیلئے علماء کرام،سیاسی و مذہبی جماعتوں اوردیگرمکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ملکر صوبے میں کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پولیو کے قطرے نہ پلانے والے بچوں میں کمی واقع ہوئی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ صوبے میں 5سال تک کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں تاکہ وہ عمربھر کی معذوری سے محفوظ رکھ سکے اس حوالی ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان والدین میں شعور اورآگاہی کے حوالے سے بھی کام کر رہا ہے جس کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں۔یونیسف کے نمائندے عبداللہ فادل نے کہا کہ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے بلوچستا ن میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ یونیسف اوردیگر ادارے پولیو کے خاتمے کیلئے اپناتعاون جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے ساتھ ساتھ دیگر بچوں میں پائی جانے والی بیماریوں کے خاتمے کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم کو بھی تیز کرنے کی ضرورت ہے اس حوالے سے حکومت بلوچستان اور محکمہ صحت کو بھی اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے