صوبائی حکومت نے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے لئے موثر اقدامات کیے ہیں، ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ

دکی(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے لئے موثر اقدامات کیے ہیں، حفاظتی ٹیکوں سے متعلق توسیعی پروگرام کو ترجیح دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹائیفائیڈ ویکسین کی مدد سے روکا جاسکتا ہے، جوخوراک کی ویکسین ہے، ٹائیفائیڈ ایک متعدی بیماری ہے اوریہ آلودہ خوراک اور پانی سے پھیلتی ہے. ٹائفائیڈ ویکسین سے مہلک بیماری کیخلاف مدافعتی نظام کو تقویت ملتی ہے، والدین سے اپیل ہے کہ 9 ماہ سے 15سال تک بچوں کو ٹائیفائیڈ کی انجکشن لگوایں۔ننھے بچوں کو مختلف مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی ٹیکوں کا کورس انتہائی لازمی ہے۔ بروقت ویکسینیشن کرانے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر بچے کئی مہلک بیماریوں پر باآسانی پاسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید رفیع اللہ M&E officer EPI ڈاکٹر گل عالم خان اور اختر محمد استرانہ DM WHO اور ڈاکٹر عزیز احمد پوکل پرسن پولیو کے ساتھ ملاقات میں کہی۔انہوں نے کہا ہے کہ والدین علمائ کرام اساتذہ اور ہر ذی شعور مہم کی کامیابی اور بچوں کو ٹائیفائیڈ کی انجکشن لگانے میں اپنا خصوصی کردار ادا کرے تاکہ ہمارے بچے اور مستقبل کے معمار موذی اور متعدی بیماریوں سے محفوظ رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے