دالبندین ریلوے سیکشن سے پاک ایران ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت شروع
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)دالبندین ریلوے سیکشن کی بحالی کے بعد پاک ایران ریلوے ٹریک پر 2 ماہ بعد ٹرینوں کی آمدورفت شروع ہوگئی۔ ریلوے حکام کے مطابق امدادی سامان کی ٹرین کوئٹہ پہنچ گئی، مال بردار ٹرین ترکیہ سے امدادی سامان لے کر زاہدان سے ہوتے ہوئے پھرکوئٹہ پہنچی ہے۔ریلوے حکام نے مزید بتایا کہ زاہدان سے مزید دو ٹرینیں امدادی سامان لے کر کوئٹہ پہنچ جائیں گی۔