حب ندی کے قریب بس حادثے کا شکار،2 مسافر جاں بحق اور 5 زخمی

حب(ڈیلی گرین گوادر) حب ندی کے قریب بس الٹنے سے 2 مسافر جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔جمعرات کی دوپہر حب ندی کے نزدیک کچے کے علاقے میں مسافر بس الٹ گئی۔

حادثے میں 2 مسافر جاں بحق اور5 زخمی ہوگئے جن کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔امدادی ٹیموں کے مطابق مسافر بس حب ندی کے متبادل راستےسے گزر رہی تھی کہ ڈرائیور رفتار پر قابو نہ رکھ سکا اور ناہموار راستے کےباعث بس الٹ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے