بنیادی آئینی حقوق کے تحت ہر شہری کا جانی ومالی تحفظ ریاست کی زمہ داری ہے،ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی و چیئرپرسن ویمن پارلیمنٹرین کاکس ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے اوستہ محمد کی سوشل ورکر نور جہاں میمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کے مسائل دریافت کرتے ہوئے انہیں مکمل تحفظ کی یقین دہانی کرائی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ گھریلو مسائل کے قطع نظر سب سے پہلے انسانی زندگی مقدم ہے اور آئین پاکستان میں دئیے گئے بنیادی آئینی حقوق کے تحت ہر شہری کا جانی ومالی تحفظ ریاست کی زمہ داری ہے مالی و ازدواجی مسائل کا حل ممکن ہے تاہم انسانی جان چلی جائے تو اس کا مداوا ممکن نہیں پولیس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ سول معاملات کی سماعت کے دوران نور جہاں میمن کے جانی تحفظ کو یقینی بنائے، جمعرات کو اوستہ محمد کی سوشل ورکر نور جہاں میمن نے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء میر عطاء اللہ خان بلیدی سے ملاقات کی اور انہیں اپنی تشویش سے آگاہ کیا اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے ٹیلی فون پر متاثرہ خاتون نور جہاں میمن سے بات چیت کی اور صورتحال سے آگاہی حاصل کی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں اس لئے قصور کے تعین اور  وجہ تنازعہ میں جائے بغیر انسانی جان کا تحفظ ریاست کی پہلی اور بنیادی زمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا پر متاثرہ سوشل ورکر کی پریس کانفرنس کا نوٹس لیتے ہوئے بروقت بلوچستان پولیس کو صورتحال پر توجہ دینے  اور  انسانی جان کے تحفظ کی ہدایت جاری کی گئی  نور جہاں میمن کا کیس اے آئی جی جینڈر بلوچستان پولیس ارسلہ سلیم خور دیکھ رہی ہیں متاثرہ خاتون کی درخواست پر ایف آئی آر درج کردی گئی ہے جبکہ ان  کے تحفظ کے لئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی کی گئی ہیں  ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے