بلوچستان بار کونسل کے زیراہتمام بین الصوبائی وکلاء نمائندگان کانفرنس 8اکتوبر کو کوئٹہ میں طلب

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان بار کونسل کے زیراہتمام بین الصوبائی وکلاء نمائندگان کانفرنس آٹھ اکتوبر کو کوئٹہ میں طلب کر لی گئی۔اجلاس میں ممبر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اخترحسین پنجاب بار کونسل کے وائس چیرمین سید جعفر طیار چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی فاروق خیبر پختونخواہ کے وائس چیئرمین محمد علی جدون چیئر مین ایگزیکٹیو کمیٹی محمد الیاس خان ممبر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان احمد فاروق خٹک سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین ذوالفقار جلبانی ممبر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان سید حیدر امام رضوی اسلام آباد بار کونسل کے عادل عزیز کے علاوہ آزاد جمووکشمیر گلگت بلتستان بار کونسل کے علاوہ ممبر پاکستان بار کونسل منیر احمد خان کاکڑ سبی ہائیکورٹ بار تربت ہائیکورٹ بار لورالائی خضدار بار کے عہدیداران بھی شرکت کریں گے،اجلاس کی صدارت وائس چیئرمین بلوچستان بار کونسل قاسم علی گاجزئی کریں گے،اجلاس میں ہائیکورٹ سرکٹ بینچ سبی تربت خضدار اور لورالائی کو ریگولرائیز کرنے جوڈیشری کے اندر کرپشن اقرباء پروری اور جحجز بھرتی کے عمل میں میرٹ کی پامالی اپنے منظور نظر افراد کو نوازنے چیمبرز فیلوز کو نوازنے سپریم کورٹ میں سینئرز کی جگہ پر جونئیرز کو تعینات کرنے ججز کے احتساب کے عمل کو صاف شفاف بنانے سپریم جوڈیشل کونسل کی عدم معالیت ججز اور ان کی فیملی ممبرز کے اثاثہ جات کو ظاہر کرنے سمیت ملک کے اندر آئین و قانون کی بالادستی کیلئے آواز بلند کرنا دیگر اہم ایجنڈے پر بحث کی جائے گی،مشترکہ جدوجہد کیلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے پریس کانفرنس کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے