بختاور بھٹو زرداری کے گھر دوسرے بیٹے کی پیدائش

کراچی(ڈیلی گرین گوادر)سابق صدر اور پیپلز پارٹی رہنما آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو دوسرے بیٹے کی ماں بن گئیں۔بختاور بھٹو نےسو شل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر خوشخبری شیئر کی۔ بختاور بھٹو نے پیغام میں بتایا ہے کہ ان کے دوسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ روز5 اکتوبر کو ہوئی ہے۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ہم اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کی خبر سناتے ہوئے بہت خوش ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ میں اللہ کا شکر بھی ادا کیا ہے۔بختاور بھٹو نے صرف پیغام میں بیٹے کی پیدائش کی خبر دی ہے لیکن بچے کی تصویر شیئر نہیں کی۔واضح رہے کہ بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 10 اکتوبر 2021 کو ہوئی تھی جس کا نام میر حاکم محمود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے