ادویات کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،صوبائی وزیر صحت سیداحسان شاہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے کہا ہے کہ عوم کو انکی دہلیز پر پرصحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، ادویات کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام اضلاع خاص کر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ادویات کی بروقت ترسیل کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے۔یہ بات انہوں نے جمعرات کی شام ایم ایس ڈی کے دورے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹراحمد زمان جمالی، صوبائی کوارڈنیٹر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر اسماعیل میروانی، ڈی ایچ او کوئٹہ ڈاکٹر نور بخش بزنجو، ڈائریکٹر ایڈمن ہیلتھ انشورنس التاز بلوچ اسٹاف آفیسر ذاکر علی، فارماسسٹ ڈاکٹر صندل خان، فارماسسٹ ڈاکٹر آصف اور دیگر معاونین موجود تھے۔ وزیر صحت بلوچستان سید احسان شاہ نے ایم ایس ڈی کے کولڈروم، ٹیبلٹ، انجکشن, ڈسپوزیبل, سیرپ، ایڈمن اور اکاونٹ سیکشنز کا دورہ کیاوزیر نے ادویات کی پیکنگ ان پر متعلقہ ضلع اور مراکز صحت کے اسٹمپ چیک کیے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹراحمد زمان جمالی نے وزیر صحت بلوچستان سید احسان شاہ کو ایم ایس ڈی کے تمام سیکشنز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ کوئٹہ سمیت صوبے کے سیلاب سے متاثرہ دور د راز علاقوں میں حکومتی احکامات پر ادویات اور دیگر سامان ہنگامی بنیادوں پر پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں ان کے اپنے بجٹ کے علاوہ ایم ایس ڈی نے دس کروڑ روپے کی ادویات مہیا کی ہیں۔صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے ایم ایس ڈی کی ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ادویات کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے اور تمام اضلاع خاص کر سیلاب متاثرہ علاقوں میں ادویات کی بروقت ترسیل کو اسی طرح جاری رکھا جائے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت بلوچستان کے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے اور اس کو مشن کے طور پر جاری رکھا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کا غفلت کو ہرگزبرداشت نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے