بلو چستان قدرتی معدنیات سے مالا مال ہے ریکوڈک منصوبے سے صوبے کی تقدیربدل جائے گی، عبدالعزیزعقیلی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیف سیکر ٹری بلو چستان عبد العزیز عقیلی نے کہا ہے کہ بلو چستان قدرتی معدنیات سے مالا مال ہے ریکوڈک منصوبے سے صوبے کی تقدیر بدل جائے گی،صوبائی حکومت بہترین طرزِ حکمرانی پر عمل کے لئے اقدامات کررہی ہیں،شہر کی امن و امان کی صورتحال کو بہتر اورمسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو ایک روزہ دورہ خاران کے موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع چیف سیکرٹری بلو چستان عبد العزیز عقیلی نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گورننس پر لیکچر دیا، دورہ خاران کے موقع پر چیف سیکر ٹری بلو چستان عبد العزیز عقیلی نے قبائلی عمائدین اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی، جس میں قبائلی اور سیاسی عمائدین نے چیف سیکرٹری کو مسائل سے آگاہ کیا۔ چیف سیکر ٹری بلو چستان عبد العزیز عقیلی نے کہا کہ صوبائی حکومت بہترین طرزِ حکمرانی پر عمل کے لئے اقدامات کررہی ہے صوبہ قدرتی معدنیات سے مالا مال ہے،ریکوڈک منصوبے سے صوبے کی تقدیر بدل جائے گی،نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ منصوبہ سے صوبے اور ملک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے،صوبائی حکومت کالج میں طالبات کے لئے لیپ ٹاپ اسکیم شروع کررہی ہے۔ چیف سیکر ٹری بلو چستان عبد العزیز عقیلی نے سیکرٹری پی ایچ ای کو ہدایت کی کہ شہر کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی کو اورصفائی کی صورتحال کو بھی بہتر کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ شہر کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے شہر کی امن و امان کی صورتحال کو بہتر کیا جائیگا۔