استاد کے بغیرہم ترقی کے میدان میں کسی صورت کامیابی حاصل نہیں کرسکتے، سردار محمد یعقوب ناصر
لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ 5 اکتوبر کو سلام ٹیچرز ڈے پر پوری دنیا اور پاکستان کے اساتذہ کو خرج رحسین پیش کرتا ہوں،استاد کے بغیر ہم ترقی کے میدان میں کسی صورت کامیابی حاصل نہیں کر سکتے،اسلام نے معلم کو روحانی باپ کا درجہ دیکر اسکی عظمت کو اور عظیم بنا دیا ہے،ہمارے پیارے نبی بھی دنیا کے سب سے عظیم استاد تھے جنہوں نے اللہ کے پیغام کو پوری دنیا تک پہنچا یا۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اگر دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرنی ہے اور دنیا پر حکمرانی قائم کرنی ہے تو ہمیں پنے استاد کی عزت کرنی ہوگی اور اسے معاشرے میں قدر کی نگااہ سے دیکھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صرف ٹیچرز ڈٖے منانا ہی کافی نہیں ہمیں عملی طور پر استاد کو عزت و احترام دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم چاہے عصری ہو یاپھر دینی دونوں اداروں کے اساتذہ کو معاشرے میں اعلیٰ مقام دینا ہوگا بد قسمتی سے آج یورپ نے اپنے تعلیم اور استاد کو بے حد اہمیت دیکر آج وہ دنیا پر حکمرانی کررہے ہیں جبکہ ہم آج بھی ان سے کئی صدی پیچھے رہ گئے ہیں ٹیکنالوجی میں مغرب آج تعلیم کے بدولت اور استاد کو علیٰ مقام دیکر ہی ہم سے آگے نکل گئے ہمارے ملک میں تعلیم پر کوئی توجہ نہیں دی جاری ہے اور نہ ہی بجٹ میں تعلیم کیلئے کوئی معقول بجٹ مختص کیا جاتا ہے جو رقم تعلیم کیلئے رکھا جاتا ہے وہ آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں اور نہ ہی اداروں میں استاز کی کوئی قد ر ومنزلت رہ گئی ہے اسی لیئے آج ہم ترقی کے دوڑ میں باقی دنیا سے کافی دور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی ائینی زمہ داری ہے کہ وہ تعلیم کیلئے سو فیصد بجٹ رکھے اور استاد کی شان کو بڑہانے اور انھیں انکا اصل مقام دینے کیلئے قانون سازی کرے اور معاشرہ بھی اس حوالے سے اپنا بنیادی کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ اگر استاز کی عظمت کو اہمیت نہیں دی گئی تو ہم بحیثیت قوم تباہ و برباد ہوجائینگے ہمیں اپنے مستقبل کے معماروں اور نونہالوں کی فکر کرتے ہوئے ریاستی اور زاتی طور پر اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں مسلمان قوم عروج پر تھی اور دنیا پر حکمرانی کرتی تھے وہ عظیم سائینسدان ہوا کرتے تھے لیکن آج اکیس ویں صدی میں رہتے ہوئے مسلمان قوم زوال کے طرف جارہی ہے جسکی بڑی وجہ تعلیم اور استاد کی اہمیت ہم نے ختم کردی۔انہوں نے کہا کہ استاد کو بھی اصل روحانی باپ کا عملی مظاہرہ کرنا چاہئے اور ہمیں بحیثیت قوم اس جانب خصوصی توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔