استاتذہ وہ عظیم شخصیات ہیں جوہمیں تعلیم جیسے زیورسے آراستہ کرتے ہیں، میر نصیب اللہ مری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ استاتذہ قوم کے معمار ہیں انکی خدمات کے بغیر ملک و قوم کی ترقی کے بغیر ترقی کا خواب ادھورا ہے،استاد کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی یافتہ نہیں بن سکتااور نہ ہی کوئی ملک اس کے بغیر ترقی کر سکتا ہے۔یہ بات انہوں نے عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ مہذب اور ترقی یافتہ نہیں بن سکتا استاتذہ وہ عظیم شخصیات ہیں جو ہمیں تعلیم جیسے زیور سے آراستہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے عالمی دن پر اساتذہ کو انکی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،آج کے دن کو منانے کا مقصد اساتذہ کو انکی علمی،ادبی اور قومی ذمہ داری اور خدمات پر خراج تحسین پیش کرناہے۔میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ ملک و قوم کی تعمیر وترقی میں اساتذہ کا کردار ہمیشہ بڑی اہمیت کا حامل رہا ہے، حکومت بلوچستان نے استاتذہ کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے حالیہ دنوں میں استاتذہ کے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کیا ہے اور انہیں یہ باور کروایا ہے کہ وہ بے فکر ہوکر اپنی خدمات سرانجام دیں اور نوجوان نسل کو مستقبل کے چیلنجز سے نبر د آزما ہونے کے لئے تیار کریں۔انہوں نے کہا کہ استاد کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی یافتہ نہیں بن سکتااور نہ ہی کوئی ملک اس کے بغیر ترقی کر سکتا ہے لہٰذا استاتذہ اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری اور جانفشانی سے سرانجام دیکر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے