آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان ملک شجاع الدین کاسی سے عظمیٰ یعقوب کی ملاقات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات بلوچستان ملک شجاع الدین کاسی سے فورم فار ڈیگنیٹی انیشیٹیوز پاکستان کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر عظمیٰ یعقوب کی ملاقات،بلوچستان کی جیلوں میں خواتین، بچوں اور کم عمر قیدیوں کو تعلیم و ہنر اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت جیل اسٹاف کی تربیت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کا اظہار کیا گیا کہ کم عمر قیدیوں اور خواتین کے ہمراہ جیلوں میں موجود بچوں کو تعلیم کی سہولت اور خواتین کو ماہانہ بنیادوں پر ضروری نسوانی اشیاء کے لئے سرکاری سطح پر بجٹ کی منظوری تک عبوری بنیادوں پر نجی فلاحی ادارے محمد یعقوب میموریل ٹرسٹ کی جانب سے معاونت فراہم کی جائے گی اور کم عمر قیدیوں اور خواتین کو مختلف شعبوں میں ہنر مندی کی تربیت کے لئے بھی لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا،اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان ملک شجاع الدین کاسی نے کہا کہ بلوچستان کی جیلوں کو اصلاح معاشرہ کا مثالی نمونہ بنانے کے لئے اصلاحات پر عمل درآمد جاری ہے وفاقی اور صوبائی محتسب کی ہدایات اور مشاورت سے جیلوں میں قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات میں بتدریج بہتری لائی جاررہی ہے اور قدیم جیل مینوئل پر مرحلہ وار نظر ثانی کرتے ہوئے اسے اپ ڈیٹ کیا جاررہا ہے جیل مینوئل میں تعلیمی استعداد کار میں اضافے کی شرط پر عائد شدہ سزا میں کمی اس قدیم تعلیمی مینوئل کے تحت دی جاتی ہے جو قیام پاکستان کے بعد نافذ کیا گیا تھا اس تعلیمی مینوئل میں اردو، انگریزی فارسی اور بنگالی زبانوں کا ذکر تو ہے تاہم اس میں بلوچی اور براہوئی موجود نہیں جسکی وجہ سے ان دونوں مقامی زبانوں میں تعلیمی استعداد کار بڑھانے والے قیدیوں کو سزا میں رعایت دینا ممکن نہیں اسوقت بھی ایک خاتون قیدی نے براہوئی میں متعلقہ تعلیمی استعداد کا امتحان پاس کیا ہوا ہے تاہم جیل مینوئل میں براہوئی کا زکر نہ ہونے کی وجہ سے یہ خاتون سزا میں رعایت سے محروم ہے۔اس ضمن میں خاتون نے قانونی فورم پر رجوع کیا ہے اور محکمہ جیل خانہ جات نے سمری تیار کرکے محکمہ داخلہ بلوچستان کو منظوری کے لئے بھیج دی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تمام جیلوں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کیا جاررہا ہے اسوقت جیل اسٹاف کی تربیت لاہور میں ہوتی ہے جس پر اخراجات اور وقت کے اصراف کا تناسب زیادہ ہوتا ہے ہم نے یہ تربیت مقامی سطح پر کروانے کے لئے کمانڈنٹ ٹریننگ کی پوسٹنگ کردی ہے لیکن ٹرینینگ سنٹر نہ ہونے کے باعث مقامی سطح پر تربیت کا عمل تعطل کا شکار ہے۔آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان نے کم عمر قیدیوں خواتین اور بچوں کے لئے تعلیم اور ضروری اشیاء کی فراہمی کے لئے فلاحی ادارے محمد یعقوب میموریل ٹرسٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ماہانہ بنیادوں پر خواتین کی ضروری اشیاء کی فراہمی کے لئے ایک مخصوص بجٹ مختص کرنے کے لئے محکمہ جیل خانہ جات بلوچستان کی جانب سے حکام بالا کو مراسلہ ارسال کرکے مناسب فنڈز کے اجراء کی درخواست کی جائیگی اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان شجاع الدین کاسی نے ایف ڈی آئی پاکستان کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر عظمیٰ یعقوب کو محکمہ کی جانب سے سوئنر پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے