وزیراعلی بلوچستان کی جے یو آئی کو صوبائی حکومت میں شمولیت کی پیشکش

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلی بلوچستان کی جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع سے ملاقات سیاسی امو ر پر تبادلہ خیال کے بعدوزیراعلی بلوچستان نے جمعیت علماء اسلام کو صوبائی حکومت میں شمولیت کی دعوت اور حکومت سے متعلق امور پر بی این پی کے سربراہ سرداراختر جان مینگل سے ملاقات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی اس موقع چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی بھی وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس کے ہمراہ تھے تاہم مولانا عبدالواسع نے صوبائی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے کوئی مثبت جواب نہیں دیا اس بے قبل گزشتہ روز وزیراعلی بلوچستان اور میر صادق سنجرانی بی این پی کے سربراہ سرداراختر جان مینگل سے ملاقات کرچکے ہیں جبکہ مولانا عبدالواسع کے ساتھ ملاقات کے دوران سید محمود شاہ ٗفضل الرحمان شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے