مستونگ، دکان میں ڈکیتی وفائرنگ سے 1 تاجرزخمی ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کرفرار

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) مستونگ بازار میں شنگی روڈ پر دکان میں ڈکیتی و فائرنگ سے ایک تاجر زخمی ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار، ڈکیتی واقعے کے خلاف ڈی سی چوک پرتاجر برادری کا 3 گھنٹوں تک روڈ بلاک اور دہرنا دیا،کامیاب مزاکرات بعد روڈ کھول دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دن دہاڑے مستونگ بازار کے پرانا قلات روڈ پر حاجی عبدالسلام شیخ کے پرچون کے ہول سیل دکان میں دو مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر دکان سے لاکھوں روپے نقدی چھین کر فرار ہورہے تھے کہ انکا موٹر سائیکل خراب ہوا، دکانداروں نے چوروں کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر مسلح ڈاکوؤں نے لوگوں پر فائرنگ کی جس سے ایک تاجر حاجی ہدایت آللہ زخمی ہوا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کا پیچا کرنے پر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔جبکہ ڈکیتی واقعے کے خلاف تاجر برادری اور سیاسی رہنماؤں سید الطاف شاہ، سرپرست بازار یونین حاجی محمد انورشاہوانی، میر سکندر خان ملازئی، صدر بازار ثناء اللہ شاہوانی، سابق صدر میر حسین محمدشہی و دیگر کے سربراہی میں بازار میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اور ڈپٹی کمشنر مستونگ کے ہاؤس کے سامنے قومی شاہراھ کو بلاک کرکے تین گھنٹوں تک دہرنا دیا۔مظاہرین سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید ندیم شاہ بخاری، اسسٹنٹ کمشنر عطاالمنیم بلوچ اور ایس ایچ او سٹی عبدالروف بلوچ کی کامیاب مزاکرات،یقین دہانی کے بعد روڈ جو ٹریفک کیلئے بحال کردیا۔واضع رہے کہ مستونگ بازار کے شینگی روڈ پر حاجی عبدالسلام شیخ کے ہول سیل کے دکان میں دو مسلح ڈاکوؤں نے داخل ہوکر چوری کی اور بعد ازاں فرار ہونے کے دوران موٹر سائیکل خراب ہونے پر عوام کی جانب سے چوروں کو پکڑنے کی کوشش پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک تاجر زخمی ہوگیا تھا جس کے بعد دن 3 بجے تاجروں بازار میں شٹر ڈاون اور قومی شاہراھ بلاک کیاگیا۔اور تین گھنٹے تک روڈ بلاک جاری رہا جس سے مسافروں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے