لوگ مجھے چیلنج کریں تو ان کو منہ توڑ جواب دیتی ہوں،حریم شاہ

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ لوگ مجھے چیلنج کریں تو ان کو منہ توڑ جواب دیتی ہوں۔سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ روز حریم شاہ کی 7 روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کی تھی، منگل کو حریم شاہ نے حفاظتی ضمانت کے مچلکے سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرادیئے۔

سندھ ہائی کورٹ میں گفتگو کے دوران حریم شاہ نے کہا کہ عدالت نے انہیں 2 مرتبہ ریلیف دیا، وہ کچھ مسائل کی وجہ سے وطن واپس نہیں آسکتی تھی۔حریم شاہ نے کہا کہ پیسے والی وڈیو مذاق تھا، مجھے کئی لوگ چیلنج کرتے کہ میں واپس آئی تو بہت مسائل ہوں گے، جب لوگ مجھے چیلنج کریں تو ان کو منہ توڑ جواب دیتی ہوں۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ مجھے اپنے ہر مشن میں کامیابی ملی ہے، کوئی مشن ناکام نہیں ہوا اور اللہ اس کے بعد بھی مجھے کامیاب کرے گا۔ میری کامیابی لوگ دیکھ ہی رہے ہیں، لوگ کہتے تھے کہ مجھے ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کرلیا جائے گا، میں اپنے وکیل کی ہدایت کے تحت واپس آئی ہوں۔ پاکستان میں مستقل نہیں رک سکتی، ایک سال بعد وطن واپس آئی ہوں۔

بلاول بھٹو زرداری سے متعلق سوال پر حریم شاہ نے کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کرتی ہوں، عمران خان دوبارہ آئیں گے، اقتدار سے جانے کے بعد جس طرح اللہ نے انہیں مضبوط کیا ہے اور عوام ان کے ساتھ ہیں، ہمارے پرائم منسٹر تو عمران خان ہی ہیں۔ ان ہی کو وزیر اعظم مانتے ہیں اور انشاء اللہ اگلے وزیر اعظم بھی وہی ہیں۔

لندن میں بانی ایم کیو ایم سے ملاقات کے حوالے سے الطاف حسین نے مجھے بہت دعائیں دی تھیں، وہ کراچی کا ایک بڑا نام اور پہچان تھے، آج بھی لوگ ان سے بہت محبت کرتے ہیں، لندن میں الطاف حسین سے ملاقات کے بعد جب عمرہ کے لیے گئی تو وہاں بہت سے لوگوں نے ان کی وجہ سے مجھے پیار دیا۔ انہوں نے کہا میں پاکستان میں لوگوں سے درخواست کریں کہ الطاف حسین کو واپس آنے کا ایک موقع دیں جیسے دوسروں کو دیا جاتا ہے۔

الطاف حسین سے متعلق حریم شاہ نے مزید کہا کہ میں الطاف حسین کے ساتھ لندن کی عدالت میں گئی تھی، وہاں عدالتی کارروائی دیکھنے کی اجازت ہوتی ہے۔ الطاف حسین نے میرے لیے خاص طور پر ٹوئٹ کی تھی اور انہوں نے چند صحافیوں کے ذریعے پاکستان میں بھی سلام بھیجا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے