صنعت و تجا رت سمیت دیگر پیداواری شعبہ جا ت کی ترقی کیلئے موثر اقدامات اٹھا ئے جا ئیں،سید ظہور آغا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سابق گورنر بلو چستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ بلو چستان میں معاشی خوشحالی کے لئے ضروری ہے کہ صنعت و تجا رت سمیت دیگر پیداواری شعبہ جا ت کی ترقی کیلئے موثر اقدامات اٹھا ئے جا ئیں،چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلو چستان کا صو بے کی بزنس کمیونٹی کے لئے گراں قدر خدما ت ہیں، نو منتخب عہدیداران و ممبرا ن سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ صو بے کی بزنس کمیونٹی کو سہولیات کی فرا ہمی اور انہیں درپیش مشکلات کے حل کے لئے کو ئی لمحہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان آمد کے موقع پر با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔سابق گورنر بلو چستان سید ظہور احمد آغا نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ کے نو منتخب صدر حا جی عبداللہ اچکزئی، سنیئر نا ئب صدر حاجی آغا گل خلجی اور نا ئب صدر سید عبدالاحد آغا کو بلا مقابلہ منتخب ہو نے پر مبا رکبا د دی اور کہا کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ کا بلو چستان میں صنعت و تجا رت سے وابستہ افراد کے لئے گراں قدر خدما ت رہی ہیں جب تک بلو چستان میں صنعت و تجا رتسمیت دیگر پیدا واری شعبہ جا ت کی ترقی کے لئے مو ثر اقدامات نہیں اٹھا ئے جا تے تب تک صوبے کی معاشی خوشحالی محض ایک خواب رہے گی،انہوں نے ایوان صنعت و تجا رت کے نو منتخب عہدیداران کو مبا رکبا د پیش کر تے ہو ئے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظا ہر کی کہ وہ بلو چستان کی بزنس کمیونٹی اور صنعتکا روں کے مشکلات کے حل اور انہیں سہولیا ت با ہم پہنچا نے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں برو ئے کا ر لا ئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صو بے کی معاشی خوشحالی وقت کی اہم ضرورت ہے اس سے ہمیں درپیش مختلف چیلنجز کا بھی خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کے نو منتخب صدر حا جی عبداللہ اچکزئی،سنیئر نا ئب صدر حا جی آغا گل خلجی اور نا ئب صدر سید عبدالاحد آغا نے سابق گورنر بلو چستان کے چیمبر آمد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ان کی آمد سے ان کی حوصلہ افزائی ہو ئی ہے وہ کسی صورت بھی صوبے کی بزنس کمیونٹی کو ما یو س نہیں کریں گے۔گزشتہ روز زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کی جا نب سے چیمبر کے نو منتخب عہدیداران و ممبرا ن کو مبا رکبا د دینے کا سلسلہ جا ری رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے