خاران کی کرکٹ کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تباہ کیا جارہا ہے ، ناصرعلی سیاپاد

خاران (ڈیلی گرین گوادر) خاران ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابقہ سیکرٹری ناصر علی سیاپاد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خاران کی کرکٹ کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تباہ کیا جارہا ہے ہم نے کوشش کی ہے کہ ہم خاران کی کرکٹ کو نقصان نہ ہونے دیں انھوں نے کہا کہ جو لوگ خاران کی کرکٹ کو نقصان پہنچا رہے ہیں تاریخ انہیں کھبی معاف نہیں کرے گی ناصر علی سیاہ پاد نے دعوٰی کیا ہے کہ میرے خلاف اس وجہ سے سازش ہوا کیونکہ میں علاقے میں کرکٹ کے فروغ کیلئے کوشاں تھا خاران کرکٹ معاملات میں اگر سیاسی مداخلت جاری رہی تو کرکٹ کا بھی وہی حشر ہوگا جس طرح علاقے میں دیگر کھیلوں کا ماضی قریب میں ہوچکا ہے کھیلوں کے معاملات سیاست سے پاک ہونا چاہیے تھا مگر بدقسمتی سے خاران میں سیاسی عمل ضرورت سے کہیں زیادہ بڑھ چکا ہے خاران کی کرکٹ ہمیشہ ایک نام نہاد ٹولے کے وجہ سے تباہ ہورہا ہے جن کو کرکٹ سے کوئی سروکار نہیں ہے اور اپنے ذاتی مفادات اور ناجائز اختیارات حاصل کرنے کیلئے ہر دور میں بوگس ٹیموں کے ذریعے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن میں آنا چاہتے ہیں خاران کے کرکٹر اس بات کے ہمیشہ گواہ رہیں کرکٹ کو کچھ لوگوں نے تباہی کے دہانے پر لاکر کھڑا کیا ہوا جس کا خمیازہ ہمارے آنے والے نسلوں کو بھگتنا پڑے گا خاران کرکٹ کو ایک انقلاب کی ضرورت تھی جس کے لئے برپھور کوشش کیا مگر نام نہاد کرکٹ دوست لوگوں نے ہر طرح کی پروپیگنڈے کر کہ انقلاب کی راہ میں رکاوٹ بنے مگر میرا ایک عہد ہے خاران کے کرکٹ کے ساتھ کہ میں ہر طرح سے اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھوں گا کرکٹ کی بہتری کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کے ساتھ اور خاران کرکٹ کے بہتری کیلئے سسٹم اور کھلاڑیوں کے مستقبل کی خاطر انصاف کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاوں ہونگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے