بزنس کمیونٹی کسی بھی معاشرے میں معیشت کے استحکام میں اہم کردارادا کرتی ہے، فرح عظیم شاہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کسی بھی معاشرے میں معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرتی ہے، بلوچستان کی معاشی ترقی میں بزنس کمیونٹی کا کردار قابل تحسین ہے، وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کاروباری طبقے کو سہولیات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہیں جلد کوئٹہ میں عالمی معیار کا ایکسپو سینٹر قائم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے دورے کے موقع پر ارکان چیمبر و صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیمبر آف سمال ٹریڈر ے صدر ولی محمد نورزئی، سینئر نائب صدر عبدالخالق آغا، نائب صدر نوید یوسف راجپوت، نسیم الرحمان ملاخیل، ندیم خان، ڈاکٹر فرحد، اسد نورزئی، ملک ندیم کاسی، عبدالباقی کاکڑ،حاجی سلام صڑاف، ماسٹر نادر، میر مراد و دیگر بھی موجود تھے۔ ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ حکومت کا وژن ہے کہ کاروباری برادری کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اس ضمن میں جلد کوئٹہ میں عالمی معیار کا ایکسپو سینٹر قائم کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے وفد کی جلد وزیراعلیٰ سے ملاقات کرواؤں گی تاکہ بزنس کمیونٹی براہ راست وزیراعلیٰ کو اپنے مسائل سے آگاہ کرے۔ فرح عظیم شاہ نے کہا کہ کاروباری طبقہ بلوچستان کی ترقی میں اہم کردار ا دا کررہا ہے جوکہ قابل ستائس ہے۔ تقریب کے اختتام پر ارکان چیمبر کی جانب سے ترجمان صوبائی حکومت کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے