اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمد جان بلوچ کا رورل ہیلتھ سینٹر پسنی کا دورہ،ہسپتال کی مختلف وارڈز کا معائنہ

پسنی (ڈیلی گرین گوادر) اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمد جان بلوچ کا رورل ہیلتھ سینٹر پسنی کا دورہ،ہسپتال کی مختلف وارڈز کا معائنہ اور آر ایچ سی پسنی میں زیر تعمیر بلڈنگ کی تعمیراتی کام سمیت طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمد جان بلوچ نے زیر تعمیر بلڈنگ کی کام میں تیزی لانے کی ہدایت کی اس دوران سب انجینئر بی اینڈ آر عبید بلوچ بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں لوڈشیڈنگ کے دوران بجلی نہ ہونے کی شکایات پر فوری طور پر پرانے ایمرجنسی وارڈ میں موجود سولر پینل و سسٹم کو نئے ایمرجنسی وارڈ میں منتقلی و انسٹالیشن کے ہدایت جاری کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئے باقاعدگی سے ہسپتال کا دورہ کرتا رہوں۔ انہوں نے ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر نزیر بلوچ کو ہدایات کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے مزید موثر اقدامات کئے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے