ڈی آئی خان،دھانہ سرکےمقام پرٹریکٹراورٹرک میں تصادم،10 افراد جاں بحق

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مغل کوٹ کے قریب دھانہ سر کے مقام پر ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق خانہ بدوشوں کے ٹریکٹر اور ٹرک کے مابین تصادم میں 27 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حکام کے مطابق شدید زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق جاں بحق افراد میں 4 خواتین اور 6 مرد شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے