پیپلزپارٹی ملک کی واحدجماعت ہے جسکی جڑیں چاروں صوبوں میں موجود ہیں، نواب محمد خان شاہوانی

لورالائی (ڈڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیر نواب محمدخان شاہوانی،نوابزادہ شعیب زیری،ملک لطیف شاہوانی،سابق چیرمین و پارٹی کے ڈویژنل کوارڈینیٹر شمس حمزہ زئی نے تحصیل میختر کلی غاڑہ نالی ولیزیی کے ملک اصغر خان ولیزی،یار محمد ولیزیی، امیر خان ولیزیی مزار خان ولیزی،اخونزادہ عبدالواسع اپنے خاندان سمیت 70 افراد نے پشتونخوامیپ باپ اور جمعیت سے مستعفی ہوکر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی پی ملک کی واحدجماعت ہے جسکی جڑیں چاروں صوبوں میں موجود ہیں پارٹی نے ملک میں جمہوریت کے استحکاام قانون آئین کی باالادستی کیلئے قربانیاں دی جیل اور قیدو بند کی صوبتیں بر داشت کی شہید ذولفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو نے عوام ملک اور جمہوریت کیلئے خون دیا پارٹی کے بانی شہید ذولفقار علی بھٹو نے پہلی مرتبہ ملکچ کو آئین دیا۔انہوں نے کہاکہ عوام کو طاقت کاا صل سرچشمہ سمجھتے ہیں عوامی حقوق پر کھبی سمجھوتہ نہیں کیا اسی لئے لوگ پارٹی میں آرہے ہیں الیکشن ایک سال بعد ہونگے اور پی پی بلوچستان سمیت پورے ملک سے کلین سویپ کریگی ملک کو مہنگائی نے جکڑ رکھا ہے اتحادی حکومت مشکلات کے باوجود عوام کو مہنگائی کے بھنور سے نکالی گی عمران خان کی سیاست جھوٹ ہے اور وہ اخری حربے کے طورپر حقیقی آزادی کا نعرہ لگا رہے ہیں جو کہ ناکام ہو گا جعلی خط مقتدر حلقوں کی مداخلت کے نعرے آج دفن ہو گئے۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی لورالائی کے سینئر ممبران سردار نصیب، ہدایت خان جوگیزئی،شہاب حمزازی ثناء اللہ نورخان ناصر ملا نور محمد حمزہ زئی، شہزاد خان ملک خیرو باروزی سردار نور حسین بلوچ، وہاب خان عیلزئی،ملک سلیم پخیزی ت خواج محمد پخیزی باقی حمزہ زیی شعیب خان حبیب صابر ناصر حمزازی مالک علیزئی ملک روزی خان تاج کاکڑ ملک وہاب ادوڑزی عبدولی کاکڑ خیر محمد ناصر نصیب موسیٰ خیل، حیدرخان ادوڑزی کونسلر مزار خان،کونسلر پاہند خان صادق علیزئی ودیگر علاقائی مشران اور نوجوانوں نے شرکت کی ہم شمولیت کرنے والے معززین کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے