نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنردکی نجیب اللہ نے اپنےعہدے کاچارج سنبھال کرفرائض انجام دینے شروع کردئیے

دکی (ڈیلی گرین گوادر) نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر دکی صاحبزادہ نجیب اللہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض انجام دینے شروع کردئیے۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر آفس پہنچنے پر انکا استقبال کیا گیااور انکے اعزاز میں چائے پارٹی دی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ نے کہا کہ میڈیا سمیت میرا سٹاف ہی میرا ٹیم ہے خوش اسلوبی کے ساتھ تمام مسائل حل کرنے کی کوشش کرینگےانہوں نے کہا کہ سٹاف فرائض ایمانداری کے ساتھ سرانجام دیں،غفلت اور لاپرواہی کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا کسی کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائیگی،جائز کام کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔غلط کام کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،یہ میرا سٹاف سمیت تمام محکموں کے لئے کھلا پیغام ہےاور نہ ہی کسی کو پھر موقع دیا جائیگا،دکی نیا ضلع ہے وسائل کی کمی کا مجھے بھی احساس ہے،دفاتر اور راہئشگاییں نہ ہونے کی وجہ سے بڑے مسائل کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافی بلاخوف وخطر تعمیری تنقید کرکے مسائل کی نشاندہی کریں اور کسی مسلئے میں فریق نہ بنیں۔ہمیں مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ انکا حل بھی تجویز کریں ہم انہیں اپنے ساتھ لیکر چلینگے۔مگر صحافت کی آڑ میں بلیک میلنگ برداشت نہیں کی جائیگی،صحافی معاشرے کا آئینہ ہے میں نے تمام محکموں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ انکے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے