ملک کے معاشی اورنظریاتی قاتل کومزید رعایت دینا انصاف کے خلاف ہے، مولانا عبد الرحمن رفیق

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی مجلس عاملہ کے نائب امرا اور سرپرست حضرات کا اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا عبد الرحمن رفیق منعقد ہوا،جس میں کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں تربیتی اجتماعات کے انعقاد، کوئٹہ کے بنیادی مسائل، اور سیلاب متاثرین کی مدد کے سلسلے میں جاری سرگرمیوں کا بخوبی جائزہ لیا گیا۔ شہر میں منشیات فروشی، اور سماجی برائیوں کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور یقین دہانی کو اچھی نظر سے دیکھا گیا، اجلاس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل وضلعی سرپرست مولانا مفتی محمد روزی خان، سرپرست مولانا قاری مہر اللہ، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، مولانا محمد ہاشم خیشکی، مولانا محمد ایوب، مفتی عبد السلام ریئسانی، مولانا محمد اشرف جان، مفتی غلام نبی محمدی، حاجی محمد شاہ لالا اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے کہاکہ ملک کے معاشی اور نظریاتی قاتل کو مزید رعایت دینا انصاف کے خلاف ہے، ٹرانس جینڈر پر سیاست کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی، روازنہ کی بنیاد پر غلط بیانی سیاست نہیں منافقت ہے، مغرب میں بیٹھ کر آسیہ ملعونہ کی رہائی کا کریڈٹ لینے قادیانی کو مسلم قرار دینے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کی سازشوں کو ناکام بناکر نیازی ایجنڈے کو چاروں شانے چت کردیا۔ انہوں نے کہا بعض لوگوں کو جمعیت علماء اسلام کی مخالفت کرنے کیلئے پالے گئے ہیں خاص مواقع پر وہ زہر افشانی کرکے لفافے وصول کرکے خوش ہوجاتے ہیں، ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ جمعیت علماء اسلام اور ان کے عظیم قائد مولانا فضل الرحمان ہی ملک کے اسلامی نظریئے کے امین ہیں جو حکومت میں ہوں یا حزب اختلاف میں نظریات کی پاسداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے