بلوچستان یونیورسٹی کی طلباء تنظیموں کے مطالبات تسلیم کئے جائیں، شاہ علی بگٹی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر شاہ علی بگٹی نے بیان میں بلوچستان یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی حمایت کرتے ہوئے بلوچستان حکومت اور یونیورسٹی انتظامیہ سے طلباء کے مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز سیلاب متاثرہ علاقوں کے درجنوں طلبا۶ و طالبات جامعہ بلوچستان کے انٹری ٹیسٹ کیلئے نہیں پہنچ سکے اس مطالبے پر یونیورسٹی کی طلباء تنظیمیں پر امن احتجاج پر ہیں جس کی ایمپلائز ایسوسی ایشن حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز اسی سلسلے میں احتجاج کرنے والے طلباء پر پولیس انتظامیہ کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ طلبا۶ و طالبات کے مطالبات تسلیم کئے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے