بلوچستان میں ڈینگی کا شکار 1مریض جاں بحق 36کیسز رپورٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں ڈینگی کا شکار 1مریض جاں بحق جبکہ 2 اضلاع سے ڈینگی کے مزید36کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت بلوچستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز لسبیلہ سے22اور کیچ سے14ڈینگی کے کیسز رپورٹ جبکہ گوادر سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ڈینگی کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گیاجو کہ کراچی میں زیر اعلاج تھا۔ محکمہ صحت بلوچستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں ایک ہفتے کے دوران26افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں مجموعی طور اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد3607ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے