بلوچستان میں وبائی امراض پھیلنے سے مختلف بیما روں کے مزید2386کیسزرپورٹ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں وبائی امراض پھیلنے سے مختلف بیما روں کے مزید 2386کیسز رپورٹ۔ محکمہ صحت بلو چستان کے جا ری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے بلو چستان کے سیلاب سے متاثرہ علا قوں ں نصیرآباد، جعفرآباد، صحبت پور، جھل مگسی، سبی،کچھی میں ملیریا کے1077، سانس کے امراض کے212، جلد کے امراض کے282، اسہال کے252، ہیضہ کے156،آنکھوں کے انفکیشن کے57، ٹائی فیڈکے10 جبکہ بلڈ پر یشر، شوگر سمیت دیگر امراض کے342کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے سیلا ب متاثرہ علا قوں میں 12میڈیکل کیمپس لگائے گئے جن میں 2386افراد کو طبی سہو لیات فراہم کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف امراض کے54ہزار 6سو 93 کیسز رپورٹ ہو ئے۔