بلوچستان بارکونسل کے زیراہتمام وکلاء نمائندگان کانفرنس آٹھ اکتوبر کو کوئٹہ میں ہوگی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان بار کونسل کے زیر اہتمام بین الصوبائی وکلاء نمائندگان کانفرنس آٹھ اکتوبر بروز ہفتہ کو کوئٹہ میں طلب کی ہے کانفرنس میں چاروں صوبوں کے وائس چیئرمین و چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی کے علاوہ آزاد و جموں کشمیر اور گلگت بلتستان اور بلوچستان سے ممبر پاکستان بار کونسل و ممبران جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سبی تربت خضدار اور لورالائی سے عہدیدارن بھی شرکت کریں گے اجلاس میں سبی, تربت خضدار اور لورالائی سرکٹ بینچز کو ریگولر بنیادوں پر فعال نہ کرنے جوڈیشری کے اندر جحجز بھرتیوں میں میرٹ چیمبر فیلوزاور سینارٹی کو نظر انداز کرنے جوڈیشری میں اقرباء پروری کرپشن پر سپریم جوڈیشل کونسل کا کاروائی نہ کرنا اور ایس جی سی کا فعال نہ ہونا جوڈیشری میں احتساب کا نہ ہونا اور ججز خود اور اپنے فیملی ممبرز کے نام پر جائیدادوں کی تفصیل پبلک کے سامنے شائع کرنا ملک کے اندر آئین و قانون کی بالادستی کیلئے آواز بلند کرنے جوڈیشری کے گرتے ہوئے ساکھ کو بحال کرنے کیلئے مشترکہ جدوجہد ناگزیر ہے مشترکہ وکلاء نمائندگان کانفرنس میں دیگر اہم ایجنڈے پر بحث ہوگا اور آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے مشترکہ جدوجہد کا اعلان ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے