ایف آئی اے سائبر کرائم نے سوشل میڈیا کے ذریعے قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ کے عملے نے سوشل میڈیا کے ذریعے قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ کے عملے کو ایک شخص نے شکایت کی تھی کہ ایک ملزم کامران احمد سوشل میڈیا کے ذریعے قابل اعتراض تصاویر شیئر کرکے بلیک میل کر رہا ہے جس پر ایف آئی اے کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے موبائل سے قابل اعتراض مواد برآمد کرلیا اور موبائل فون قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھجوا دیا اور ملزم کے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی