آرمی چیف کی امریکی وزیرِ دفاع و خارجہ سے ملاقات کا امکان

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ایک ہفتے کے دورے پر امریکا میں موجود ہیں۔امریکا کے دورے کے دوران آرمی چیف کی امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن اور وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کا امکان ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی امریکا کی نیشنل انٹیلیجنس ڈائریکٹر ایوریل ہینز Avril Haines اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکا میں سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر جنرل بیرامے ڈیوپ سے ملاقات کی۔
اس موقع پر اقوامِ متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر نے انہیں پاکستان کے متاثرینِ سیلاب کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے