ارباب عمران اسٹریٹ منوجان روڈ بروری سب ڈویژن کی وجہ سے پچھلے دس گھنٹوں سے تاریکی میں ڈوباہوا ہے،اہلیان علاقہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ارباب عمران اسٹریٹ تاریکی میں ڈوب گیا بروری سب ڈویژن کے حکام نے ارباب عمران اسٹریٹ کے ٹرانسفارمر کے لنک بغیر وجہ بتائے اٹھاکے لے گئے جس سے علاقے تاریکی میں ڈوب گیا دس گھنٹے گزرنے کے باوجود کیسکوکے حکام نے لنک لگانے کی تکلیف نہیں کی جس سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا ہے سب ڈ ویژن کے فون نمبر پر رابطہ کرنے پر ان کے آپریٹر کہہ رہے ہیں کہ متعلقہ ایس ڈی او کے کہنے پر لنک نکالے گئے ہیں وجہ ہمارے علم میں نہیں ہے جس سے علاقہ کے مکین سخت تکلیف میں مبتلاہیں دوسری جانب ارباب عمران اسٹریٹ اور ملحقہ علاقوں میں اسٹریٹ کرائم بڑھنے کی وجہ سے علاقے کے مکین پریشانی کا سامنا کررہے ہیں آئے روز کی اسٹریٹ کرائم کی وجہ سے علاقے کے مکین خوف کا شکار ہیں اوررات کے وقت ایمرجنسی کی صورت میں یہاں سے گزرنے اپنی جان پہ کھیلنے کے مترادف ہے سرور آباد ٗ ارباب عمران اسٹریٹ اور عبداللہ ٹاؤن کے مکینوں نے میر اخترحسین لانگو سے مطالبہ کیاہے کہ یہاں کے مکینوں کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کردار اداکریں تاکہ یہاں کے مکین سکھ کا سانس لے سکیں۔علاقے کے مکین بروقت بل ادا کرنے کے باوجود اس قسم کے اذیت سے دوچار ہے حکام بالا نوٹس لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے