لورالائی میں خسرہ وبا ء سے 3 ننھے بچے جا ن کی با زی ہارگئے

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)لورالائی کلی گرمی کلی چنجن اور آس پاس علاقوں میں خسرہ وبا پھوٹ پڑی اورکلی گرمی میں تین ننھے پھول جیسے بچوں کی جان لے لی،اہلیانِ علاقہ کا محکمہ صحت سے ایمرجنسی بنیادوں پر خسرہ وبائی کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق لورالائی گرمی چنجن اور مختلف علاقوں میں خسرہ وباء نے شدت اختیار کر لی اور متعدد بچے اس وباء کی نظر ہوگئے۔ علاقے کی ایک عالم کے مطابق خسرہ وباء میں مبتلاء تین ننھے پھول جیسے بچوں کی جان لے لی جبکہ کئی بچے خسرہ وباء کی مرض میں مبتلاء ہے جس سے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ پڑی اہلیاں علاقہ نے محکمہ صحت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ وباء کو کنٹرول کرنے کیلئے ایمرجنسی بنیادوں پر ٹیمیں تشکیل دیں اور اس وباء کو کنٹرول کرنے کے لئے فوری طور پر اقدامات اٹھائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے