عمران خان کرپٹ ٹولے کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، شیخ رشید

ٹیکسلا (ڈیلی گرین گوادر) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو کہتا ہوں باہر نکلو، قوم آپ کے ساتھ ہے۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سارا پاکستان عمران خان کے ساتھ ہے، وہ دو چوروں کے خلاف لڑ رہے ہیں، ان کا مقابلہ مافیا سے ہے۔

شیخ رشید احمد نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بلاول سندھ کے سیلاب زدہ لوگوں کو چھوڑ کر بیرون ملک دورے کر رہا ہے۔پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے پاکستان میں صرف اقتدار کے لیے حکومت کی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما غلام سرور خان نے کہا باریاں لینے والوں نے صرف ایک کام کیا اور یہ تھا کہ ملک کو لوٹا، عمران خان کرپٹ ٹولے کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے