شمشان گھاٹ میں نامعلوم شرپسند عناصرکی جانب سے میت کی بے حرمتی قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے، دنیش کمار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر دنیش کمار نے گذشستہ روز قلات میں شمشان گھاٹ واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمشان گھاٹ میں نامعلوم شرپسند عناصر کی جانب سے میت نعش کی بی حرمتی قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے۔ قلات میں ہندو اقلیتی برادری صدیوں سے اپنے مسلم بھائیوں کے ساتھ امن وامان سے رہے رہی ہے اس طرح کے واقعات سے شرپسند عناصر مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ان شرپسند عناصر کو یہ سمجھنا چاہیے کہ انکے مذموم مقاصد کبھی پورے نہیں ہو سکتے -سینیٹر دنیش کمار نے امید ظاہر کی ہے کہ قلات کی مسلم برادری ایسے عناصر کی جلد نشاندہی کر کے انکو کیفر کردار کو پنچائے گی۔ سینیٹر دنیش کمار نے حکومت اور انتظامیہ کو کہا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسی مذموم حرکت کی جرائت نہ ہو سکے۔آخر میں سینیٹر دنیش کمار نے اس واقعہ کے حوالے سے قلات کے تمام سیاسی سماجی و قبائلی عمائدین کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے قلات کی ہندو برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کی سخت مذمت کی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے